Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

#آصف_علی_زرداری

سابق صدر آصف علی زرداری میں جلسے میں خطاب کرتے ہوئے چیف جسٹس اور وزیراعظم عمران خان کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا۔ ان کی کتاب پر جوتے صارفین کا کیا ردعمل ہے دیکھیے :
ڈاکٹر عامر لیاقت حسین نے ٹویٹ کیا : ‏آصف علی زرداری المعروف مسٹر ٹین پرسنٹ کی اشتعال انگیز تقریر پر مرحوم فیض احمد فیض کی مشہور نظم " بیکارکتے" کا آِِخری مصرعہ پیش خدمت ہے
کوئی ان کو احساس ذلت دلادے
کوئی ان کی سوئی ہوئی دم ہلادے 
ملک حسام نے لکھا‏ : جس کی نوکری 3 سال کی ہو اسے قوم کے فیصلے کرنے کا کیا حق پہنچتا ہے.زندہ باد سو اختلاف مگر سچ کہنے کی ہمت پہ آپکو سلام ۔
سنجے سوہنی نے ٹویٹ کیا‏ : مرغی انڈہ کی پالیسی دینے والوں کو لانے والے بتائیں کس قابلیت پر لے آئے ہیں۔قوم کے ساتھ مذاق کرنا اب چھوڑ دیں۔
رائے وحید کھرل نے آصف زرداری کا بیان ٹویٹ کیا :‏قوم کے مستقبل کا فیصلہ کرنے کا حق صرف پارلیمنٹ کو ہے۔جس کی نوکری 3 سال کی ہو اسے کوئی حق نہیں پہنچتا کہ وہ میرے اور قوم کے مستقبل کا فیصلہ کرے۔
شکیل بشیر کا کہنا ہے : ‏پیپلزپارٹی اور آصف علی زرداری سے میرا لاکھ اختلاف سہی مگر آج جس جرآت اور دلیری سے انھوں نے کٹھ پتلیوں کو للکارا ھے کمال کر دیا ھے۔لگتا ھے مفاہمت کا بادشاہ اب مزاحمت کا بادشاہ بننے جا رہا ھے۔
حاذق ہارون نے لکھا : ‏مجھے کرکٹ نہیں آتی ، لیکن سیاست آتی ہے .سیاست کے بادشاہ کا کٹھ پتلیوں کو واضح پیغام ، جئے مردِ حُر ، مردِ آہن ، مردِ حق ، مردِ قلندر ، مردِ جمہوریت آصف علی زرداری صاحب۔
سلیم نے ٹویٹ کیا : ‏آصف زرداری سے لاکھ اختلاف سہی لیکن آج جو انہوں نے باونسر مارے خدا کرے تمام سیاسی جماعتیں بشمول حکومت اس بیانیے کو تقویت دے انشاءاللہ پاکستان عظیم ملک بنے گا
جئے جمہوریت۔
 

شیئر:

متعلقہ خبریں