Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ہند کی بیڈ منٹن کھلاڑی سائنا نہوال کی شادی

حیدرآباد دکن: بیڈ منٹن کی مشہور کھلاڑی 28سالہ سائنا نہوال کا حیدرآباد کے ایک مشہور ہوٹل میں گزشتہ شب شادی کا استقبالیہ دیا گیا۔سائنا نے بیڈمنٹن میں ورلڈ چیمپیئن شپ اور اولمپکس کے ساتھ 23انٹرنیشنل اعزاز جیتے ہیں۔ سائنا کے شوہر پی کشیپ بھی بیڈ منٹن کے کھلاڑی ہیں۔اس استقبالیہ میں مشہور فلمی شخصیات اورکھلاڑیوں نے شرکت کی۔حیدرآباد، رچہ کنڈہ پولیس کمشنرز انجنی کمار،مہیش بھگوت ،فلم اداکاروں ناگرجن،ان کی اہلیہ املہ ،سدھیر بابو،راکل پریت سنگھ ،کلیان ،ان کی اہلیہ شریجا، جبکہ سیاستدانوں میں ڈی ناگیندر،پورندیشوری،بیڈ منٹن کھلاڑی اشون اور دوسروںنے شرکت کی اور نو بیاہتا دلہا ، دلہن کو مبارکباد پیش کی۔
 کھیلوں کی مزید خبریں اور تجزیئے پڑھنے کیلئے واٹس ایپ گروپ"اردو نیوزاسپورٹس"جوائن کریں

شیئر: