Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ٹی ٹوئنٹی: ویسٹ انڈیز نے بنگلہ دیش کو 8وکٹوں سے شکست دیدی

سلہٹ: شیلڈن کو ٹریل کی شاندار بولنگ کے بعد شائی ہوپ کی طوفانی اننگز کی بدولت ویسٹ انڈیز نے پہلے ٹی ٹوئنٹی میں بنگلہ دیش کو 8وکٹوں سے شکست دے دی۔ مین آف دی میچ شیلڈن کوٹریل نے4وکٹیں لے کر بنگلہ دیشی ٹیم کو 129رنز تک محدود کرنے میں اہم کردار ادا کیا جس کے بعد شائی ہوپ نے 16گیندوں پر نصف سنچری مکمل کرتے ہوئے 10.5اوورز میں اپنی ٹیم کو ہدف تک پہنچانے کی راہ ہموار کردی ۔بنگلہ دیشی کپتان شکیب الحسن نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا جو درست ثابت نہ ہوا۔ 11رنز پر پہلی وکٹ گری۔ شکیب الحسن خود 61رنز بنانے میں کامیاب ہوئے لیکن کوئی اور بیٹسمین بڑی اننگز نہیں کھیل سکا۔عارف الحق17اورمحمود اللہ12رنز کے ساتھ ڈبل فگرز میں پہنچنے والے2بیٹسمین تھے۔ بنگلہ ٹیم19اوورز میں129رنز پر پویلین چلی گئی ۔شیلڈن کو ٹریل نے28رنزپر 4وکٹیں لیتے ہوئے بنگلہ دیش کو بڑا ہدف دینے سے روک دیا۔کیمو پال نے بھی اچھی بولنگ کی اور2وکٹیں لیں۔130رنز کا ہدف اوپنر شائی ہوپ کی بیٹنگ نے آسان بنا دیا ۔ انہوں نے 6چھکوں اور3چکوں کی مدد سے 23گیندوں پر55رنز بنا کر میچ بنگلہ دیش سے چھین لیا ۔ اگرچہ وہ 98کے مجموعی اسکور پر آوٹ ہو گئے تھے لیکن ٹیم کی کامیابی کا راستہ ہموار کر گئے ۔ شائی ہوپ نے16گیندوں پر نصف سنچر ی مکمل کی جو اس فارمیٹ کی تیسری تیز ترین نصف سنچری بھی ہے ۔ آوٹ ہونے والے دوسرے اوپنر ایون لیوس نے18رنز بنائے جبکہ نیکولس پوران اور کیمو پال نے 11اوور میں5گیند پر 130کا مطلوبہ ہدف حاصل کرلیا ۔ دونوں با لترتیب 23اور28رنز کے ساتھ ناٹ آوٹ رہے۔ اس فتح سے ویسٹ انڈیز نے 3میچوں کی سیریز میں 0-1کی برتری حاصل کرلی ۔ شیلڈن کو ٹریل کو مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔
کھیلوں کی مزید خبریں اور تجزیئے پڑھنے کیلئے واٹس ایپ گروپ"اردو نیوزاسپورٹس"جوائن کریں

شیئر: