Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

فرانسیسی سیاح نے منگولیا میں 17سال گزار دیئے

لندن۔۔۔ سیاحت اور فوٹو گرافی سے دلچسپی رکھنے والے فریڈرک لیگرینج نے جو ایک اچھے مصنف بھی ہیں۔ اب اپنی نئی کتاب شائع کی ہے جو ایک طرح سے انکا سفر نامہ ہے مگر انکا یہ سفر ایک تا دو سال پر محیط نہیں تھا پورے 17سال لگے۔ اس دوران انہیں طرح طرح کے مسائل اور دشواریوں سے گزرنا ہے۔ واضح ہو کہ فریڈرک بنیادی طور پرفرانسیسی نژاد ہیں اور ان دنوں نیویارک میں رہتے ہیں۔ انہوں نے اپنے دادا سے منگولیا کے بارے میں طلسماتی کہانیاں سن کر منگولیا دیکھنے کا شوق پال لیا اور پہلی بار 2001ءمیں منگولیا پہنچے۔ منگولیا کا حسن انہیں اتنا بھایا کہ وہ وہیں ایک طویل عرصے تک مقیم رہے ۔ یہ الگ بات ہے کہ اس دوران کئی بار منگولی سے فرانس اورامریکہ آمد ورفت کاسلسلہ جاری رکھا۔ اب جو انکی نئی کتاب سامنے آئی ہے اس کا نام صرف ”منگولیا“ رکھا گیا ہے اور یہ منگولیا کی انتہائی خوبصورت تصاویر سے مزین ہے۔

                                   

شیئر: