Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

163 سعودی اسپتال ریڈ زون میں

ریاض۔۔۔ تازہ ترین رپورٹ سے پتہ چلا ہے کہ سعودی عرب کے 163اسپتال مریضوں کی سلامتی کی شرائط پوری نہ کرنے کی وجہ سے ریڈ زون میں داخل ہوگئے۔ سی بی اے ایچ آئی نے یہ بات سعودی اسپتالوں کے فیلڈ جائزے کے بعد خصوصی رپورٹ میں بتائی۔ ان میں عسیر ریجن کے اسپتال سرفہرست ہیں۔ اس کے بعد نجران، االجوف، مکہ ، الشرقیہ، قنفذہ ، قصیم، ریاض ، تبوک ، حفر الباطن ، طائف، باحہ، حدود شمالیہ، الاحساء جدہ، جازان، حائل ، مدینہ ، القریات اور بیشہ کے اسپتالوں کا نمبر ہے۔

                     

شیئر: