Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اسلام آباد میں 75فیصد طالبات منشیات کی عادی

اسلام آباد...وزیر داخلہ شہریار آفریدی نے کہا کہ ففتھ جنریشن وار مسلط کی جا چکی۔ اس کے لئے پوری قوم کو ایک ہو کر مقابلہ کرنا ہو گا۔ پولیس لائن ہیڈ کوارٹر میں خطاب کرتے ہوئے وزیر داخلہ نے انکشاف کیا کہ اسلام آباد کے بڑے بڑے اسکولوں کے کیفوں میں آئس ہیروئن بک رہی ہے۔ منشیات کو کینڈی کے ریپر میں دیا جاتا ہے۔اسلام آباد کے اسکولوں میں 75 فی صد طالبات کرسٹل آئس استعمال کرتی ہیں۔ خودکش بمبار سو دو سو افراد کو ٹارگٹ کرتا ہے۔ منشیات کا دھندہ کرنے والے ڈرگ مافیا پوری قوم کو ٹارگٹ کرتا ہے۔اسلام آباد کے ٹاپ اسکولوں میں ایک سروے کیا گیا۔ معلوم ہوا کہ 75 فی صد لڑکیاں جبکہ 45 فی صد بچے کرسٹل استعمال کرتے ہیں۔ یہ اعداد و شمار انتہائی تشوش ناک ہیں۔ معاشرہ تباہ ہو رہا ہے۔والدین کو اس کا احساس کرنا ہوگا کہ ان کے بچے کیا کر رہے ہیں کہاں جا رہے ہیں۔ جدید ٹیکنالوجی پر والدین کا چیک اینڈ بیلنس ضروری ہے۔بچوں کو موبائل فون یا دیگر اشیا دینے سے پہلے جاننا ہوگا اس پر بچے کیا استعمال کر رہے ہیں۔ ان ڈیوائسز کے استعمال سے بچے تباہی کی طرف بڑھ رہے ہیں۔ وزیر داخلہ نے انکشاف کیا کہ سرگودھا سے بچوں کی 64 ہزار غیراخلاقی وڈیوز برآمد ہوئیں ہیں ۔انہوں نے کہا کہ بچوں کی عزتوں سے کھیلنے والے اگریہ سمجھتے ہیں کہ ان کے خلاف کچھ نہیں ہوگا۔ ایسا نہیں،غیراخلاقی سرگرمیوں میں ملوث افراد کے خلاف کارروائی ہوگی اور انہیں عبرت کا نشانہ بنائیں گے ۔ اسلام آباد میں وزیرِ اعظم عمران خان کی ہدایت پر ڈرگ مافیا کے خلاف کریک ڈاون جاری ہے ۔ 

شیئر: