Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

حرمین شریفین سے دورہونے کادکھ ہمیشہ رہے گا ، سید عزیز الحسن

  جدہ ( امین انصاری ) انسانی زندگی میں ترقی بہت اہمیت رکھتی ہے ۔ ترقی سے جہاں خود کی زندگی سنورتی ہے وہیں دوسروں کو سیکھنے اور ترقی کی راہوں پر گامزن ہونے کا سبق ملتا ہے ۔ان خیالات کا اظہار عثمان بن یسلم بن محفوظ نے  معروف شخصیت سید عزیز الحسن کی مستقل بنیاد پر امریکہ روانگی کے موقع پر الوداعیہ  سے خطا ب کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے کہا کہ سید عزیز الحسن نے کم عمری میں ترقی کی منازل طے کئے لیکن انہوں نے مخلوق خدا کی خدمت کیلئے روز اول سے فلاحی اور سماجی تنظیموں سے خود کو وابستہ رکھا ۔ مرزا عبدالرحمن بیگ نے کہا کہ سید عزیز انتہائی ملنسار اور خوش مزاج شخصیت کے مالک  ہیں ۔وہ ملت اسلامیہ کی خدمت کو اپنا نصب العین بنائے ہوئے ہیں ہمیں امید ہے کہ وہ دنیا کے کسی بھی کونے میں رہیں فلاحی خدمات کو جاری  رکھیں گے ۔ قدرت نواز بیگ نے کہا کہ اللہ تعالیٰ نے سید عزیز الحسن کو خدمت خلق کا موقع دیا جسے انہوں نے بہتر انداز میں نبھایا۔انکی کمی ہمیں محسوس ہوگی ۔ انکی خوش مزاجی اور اعلی ظرفی ہمیشہ لوگوں کے دلوں پر راج کرے گی ۔ سید عزیز الحسن نے کہا کہ سعودی عرب سے جانے کا جو سب سے بڑا دکھ ہے وہ حرمین شریفین سے دوری کا ۔ انہوں نے کہا کہ جدہ میں قیام کے دوران مجھے اپنے عزیز و اقارب سے زیادہ چاہنے والے دوست احباب ملے ۔ میں نے ان سے بہت کچھ سیکھا جو میری زندگی کا سرمایہ ہے میں جہاں بھی رہونگا خدمت خلق کرتا رہونگا۔انہوں نے جدہ کی تمام تنظیموں کی ستائش کی اور کہا کہ ہر تنظیم ملت کیلئے کچھ نہ کچھ بہتر اقدامات کررہی ہے جس کیلئے وہ قابل تعریف ہیں ۔ انہوں نے عثمان بن محفوظ ، قدرت نواز بیگ اور مرزا عبدالرحمن بیگ کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے الوداعیہ تقریب کا اہتمام کیا ۔تقریب میں کیک کاٹ کر یادگار شیلڈ بھی پیش کیا گیاجبکہ کمیونٹی کیلئے خدمات انجام دینے پر  مہمان خصوصی حمد خمیس سلطان بن ہلابی کو  قدرت نواز بیگ اور مرزا عبدالرحمن بیگ نے شیلڈ عطا کیا ۔تقریب میں ،احمد بن یسلم بن محفوظ ، عبدالرحمن یسلم بن محفوظ،  عدنان بن یسلم بن محفوظ ،معین خان ، بشار علی خان ، محمد خلیل ،میریٰسین  علی کے علاوہ کئی تنظیموں کے سربراہان اور کارکنان کے علاوہ دوست احباب کی کثیر تعداد موجود تھی ۔ 
 

شیئر: