Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

دفاعی صلاحیت برقرار رکھیں گے،شاہ محمود

اسلام آباد...وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پاکستان دہشت گردی کا سب سے زیادہ شکار ہے۔ سیکیورٹی فورسز نے قومی حمایت سے کامیاب جنگ لڑی ۔دہشتگردی،انتہاپسندی کے خلاف جنگ منطقی انجام تک پہنچائیں گے ۔منگل کونیشنل ڈیفنس یونیورسٹی میں نیشنل سیکیورٹی اینڈ وار کورس کے شرکاءسے خطاب کرتے ہوئے وزیرخارجہ نے کہاکہ حکومت خارجہ پالیسی کے ا سٹریجک مقاصد کےلئے کوشاں ہے ۔جغرافیائی حدود اوروقار کے تحفظ کےلئے دفاعی صلاحیت برقرار رکھیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان افغانستان میں دیر پا امن کے اقدامات کی حمایت کرتا ہے ۔تمام بڑی طاقتوںاور ہمسایوں کے ساتھ بہتر تعلقات چاہتے ہیں۔ کشمیر سمیت تمام مسائل کے دیرپا اور پرامن حل کے خواہاں ہیں۔

شیئر: