Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

نواز شریف اور زرداری میں رابطوں کی تردید

  اسلام آباد..پاکستان مسلم لیگ (ن )کی ترجمان مریم اورنگزیب نے سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف اور سابق صدر آصف  زر داری کے درمیان رابطوں کی خبر کی تردید کر دی ۔ مریم اور نگزیب نے ایک بیان میں کہاکہ محمد نواز شریف اور پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری کے درمیان رابطوں کے حوالے سے خبر درست نہیں۔ میڈیا سے درخواست ہے کہ قیاس آرائی پر مبنی خبروں سے گریز کرے۔

شیئر: