Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جنرل اسمبلی میں سزائے موت کے خاتمے کے خلاف ووٹ دیا ، دفتر خارجہ

اسلام آباد... دفتر خارجہ کے ترجمان ڈاکٹر محمد فیصل نے کہا ہے کہ پاکستان نے جنرل اسمبلی میں سزائے موت کے خاتمے کے خلاف ووٹ دیا ۔ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ ترجمان نے کہاکہ پاکستان نے اپنی پالیسی کے تسلسل میں یہ ووٹ دیا۔ تکنیکی وجوہ کی بنا پر پاکستان کا ووٹ غلط درج ہوا۔ اقوام متحدہ میں پاکستانی مستقل مندوب کے دفتر نے یو این سیکرٹریٹ سے معاملہ ریکارڈ کی درستگی کے لئے اٹھایا ہے۔ ترجمان نے کہا کہ اقوام متحدہ کی طرف سے حق خود ارادیت کے حوالے سے بغیر کسی استثنیٰ کے قرارداد منظور کی گئی ۔اس میں کشمیر اور فلسطین شامل ہیں۔

شیئر: