Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پاکستان ہمیشہ کےلئے بدلنے والا ہے،عمران خان

 اسلام آباد...وزیر اعظم عمران خان نے کہاہے کہ پاکستان ہمیشہ کےلئے بدلنے والا ہے۔ہمارا مقصد پاکستان کو حقیقی فلاحی ریاست بنانا ہے ۔موجودہ حکومت جنوبی پنجاب کو ترقی یافتہ بنانے کے لیے پر عزم ہے۔ جنوبی پنجاب ایک ترقی یافتہ خطہ بنے گا۔وزیراعظم سے ڈیرہ غازی خان ڈویژن سے تعلق رکھنے والے تحریک انصاف کے ممبران قومی اسمبلی نے وزیراعظم آفس میں ملاقات کی۔ جنوبی پنجاب میں انتظامی خودمختاری کے امور کے حوالے سے پیش رفت کا جائزہ لیا گیا ۔ وزیراعظم نے جنوبی پنجاب کے حوالے سے روڈ میپ کی تکمیل کے عزم کا اعادہ کیا۔ وزیراعظم نے کہاکہ اللہ تعالی نے ہمیں قدرتی و معدنی وسائل سے مالامال کیا ۔بدقسمتی سے ماضی میں ملک کی ترقی اور وسائل کو بروئے کار لانے کی کوئی کوشش نہیں کی گئی۔انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت جنوبی پنجاب کو ترقی یافتہ بنانے کے لئے پر عزم ہے۔ جنوبی پنجاب کے عوام نے تحریک انصاف کے نظر ئیے پر 2018ءکے الیکشن میں بھرپور اعتماد کا اظہار کیا۔ جنوبی پنجاب ایک ترقی یافتہ خطہ بنے گا۔ 

شیئر: