Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پاکستان ٹیم کا دورہ جنوبی افریقہ ،عباس اور شاداب ان فٹ

بنوئی : پاکستانی کرکٹ ٹیم سہ روزہ ٹور میچ سے آج دورہ جنوبی افریقہ کا آغاز کرے گی۔ پاکستانی ٹیم سرفراز احمد کی قیادت میں جیت کا عزم لئے پہلے ہی جنوبی افریقہ پہنچ چکی ہے اور وہ دورے کے دوران میزبان ٹیم کے خلاف 3 ٹیسٹ، 5ون ڈے اور 3 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچوں کی سیریز کھیلے گی۔آج سہ روزہ ٹور میچ سے قبل محمد عباس اور شاداب خان فٹنس مسائل سے دوچار ہیں اور فخر زمان کی بھی ٹیم میں شمولیت مشکوک ہے۔ پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان دورے کا پہلا ٹیسٹ 26 دسمبر سے شروع ہو گا جو سال کا آخری ٹیسٹ بھی ہوگا۔ دوسرا ٹیسٹ 3 سے 7 جنوری، تیسرا اور آخری ٹیسٹ 11 سے 15 جنوری تک کھیلا جائے گا۔ اس کے بعد دونوں ٹیموں کے درمیان ون ڈے انٹرنیشنل سیریز کا پہلا میچ 19 جنوری، دوسرا میچ 22 جنوری، تیسرا میچ 25 جنوری، چوتھا میچ 27 جنوری جبکہ پانچواں اور آخری میچ 30 جنوری کو کھیلا جائے گا۔ پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان پہلا ٹی ٹوئنٹی یکم فروری، دوسرا 3 فروری جبکہ تیسرا اور آخری میچ 6 فروری کو کھیلا جائے گا۔
 کھیلوں کی مزید خبریں اور تجزیئے پڑھنے کیلئے واٹس ایپ گروپ"اردو نیوزاسپورٹس"جوائن کریں

شیئر: