Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بے نظیر اعدادوشمار

بدھ 19دسمبر 2018ءکو سعودی عرب سے شائع ہونے والے اخبار ”البلاد“ کا اداریہ نذر قارئین ہے
  سعودی کابینہ نے خادم حرمین شریفین کی زیر صدارت اجلاس میں منگل کو 1.1ٹریلین ریال اخراجات پر مشتمل بجٹ 2019ءکا اعلان کردیا۔ یہ مملکت کی تاریخ کا سب سے بڑا بجٹ ہے۔ یہ سعودی قیادت کی جانب سے وطن عزیز کے حال و مستقبل کی بابت امنگوں اور آرزوﺅں کا امین ہے۔ یہ بجٹ یہ بھی بتا رہا ہے کہ سعودی اقتصاد کس قدر طاقتور ہے اور ملک و قوم کے ترقیاتی اہداف پورے کرنے کی کس قدر صلاحیت رکھتا ہے۔
قیادت راشدہ نے مملکت میں اقتصادی شرح نمو کے فروغ ، اخراجات کو موثر شکل میں اپنانے ، پائدار ترقی اور مالی ا ستحکام کو وژن 2030کے اہداف کا حصہ بنادیا ہے۔ شاہ سلمان نے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ سعودی عرب اقتصادی اصلاحات کی شاہراہ پر گامزن رہیگا۔ مالیاتی نظم و نسق کو قابو کریگا۔ شفافیت کو فروغ دیگا۔ نجی اداروں کو طاقتور بنائیگا۔ تمام قومی خدمات منفرد شکل میں شہریوں کو فراہم کریگا۔ تمام علاقوں میں ہمہ جہتی ترقی کا عمل جاری رکھے گا۔ 
بجٹ 2019ءامنگوں اور آرزوﺅں سے مامور ہے۔ ولی عہد ، نائب وزیر اعظم و وزیر دفاع شہزادہ محمد بن سلمان نے تاکید کی ہے کہ قومی اقتصاد کے ڈھانچے اور اقتصادی اصلاحات کاسفر پر اعتماد شکل میں جاری رکھا جائیگا۔ اقتصادی وسائل میں تنوع پیدا کرنے، قومی مالی وسائل میں استحکام لانے ، نجی ادارو ںکو آگے بڑھانے اور عوام کا معیارِمعیشت بہتر بنانے کا عمل پورے عزم کے ساتھ برقرار رکھا جائیگا۔
٭٭٭٭٭٭٭٭٭
 

شیئر: