Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ریڈ ا سنوکر چیمپیئن شپ: محمد بلال اور ماجد علی کا فاتحانہ آغاز

قاہرہ: آئی بی ایس ایف سکس ریڈ اسنوکر چیمپیئن شپ میں پاکستانی کیوئسٹس محمد بلال اور محمد ماجد علی نے اپنے اپنے حریفوں کو شکست دے کر ایونٹ کا فاتحانہ آغاز کیا۔ مصر میں جاری میگا چیمپیئن شپ میں کھیلے گئے گروپ اے سی کے پہلے میچ میں پاکستانی کیوئسٹ محمد ماجد علی نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے میزبان ملک کے کیوئسٹ حزیم فرید کو 4-0 فریمز سے ہرا کر شاندار کامیابی سمیٹی، ان کی جیت کا اسکور 42-22، 47-0، 57-1 اور 56-0 رہا۔ گروپ اے ڈی میں پاکستانی کیوئسٹ محمد بلال نے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے روایتی حریف ہند کے کیوئسٹ سپارش پھیروانی کو 4-1 فریمز سے زیر کر کے ایونٹ میں جاندار انٹری کی۔ ان کی جیت کا اسکور 10-39، 68-0، 58-0، 49-0 اور 60-22 رہا۔
 کھیلوں کی مزید خبریں اور تجزیئے پڑھنے کیلئے واٹس ایپ گروپ"اردو نیوزاسپورٹس"جوائن کریں

شیئر: