Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

امریکہ تیل بر آمد کر نے والا ملک بن گیا

  واشنگٹن...امریکہ تیل برآمد کرنے والے ملکوں میں شامل ہو گیا۔ خام تیل کی کل درآمد کے مقابلے میں تیل برآمدات میں اضافہ ہو گیا ۔ایسا پچھلے 75 برسوں میں پہلی مرتبہ ہوا ہے۔ امریکہ اب تک تیل کے لئے دیگر ممالک سے درآمدات پر زیادہ انحصار کرتا رہا ہے۔ تیل کی پیداوار میں ڈرامائی انداز میں اضافہ ہوا ہے۔ ریاست ٹیکساس ، نیو میکسیکو، جنوبی ڈکوٹا اور ریاست پینسلوینیا میں تیل کے کنووں سے تیل نکالا جانے لگا ۔ان منصوبوں پر امریکہ برسوں سے کام کر رہا تھا ۔ ہو سکتا ہے کہ امریکہ تیل کا چھوٹا درآمد کنندہ ملک ہمیشہ رہے تاہم اب پہلے والی بات نہیں رہ گئی کہ وہ غیر ملکی تیل پر ہی انحصار کرتا رہے گا۔امریکہ کے انرجی ا سٹریٹیجک اور اکنامک ریسرچ کے سربراہ مائیکل لنچ نے بلوم برگ سے بات کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ توانائی کی پیداوار والا دنیا کا طاقتور ملک بن گیا ہے۔

شیئر: