Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بنگلہ دیش انتخابات، 20 ہزار نیم فوجی دستے تعینات

  ڈھاکا...بنگلہ دیش میں 30 دسمبر کے عام انتخابات کے پیش نظر ممکنہ پرتشدد واقعات سے نمٹنے کےلئے 20 ہزار سے زائد نیم فوجی دستے تعینات کردیئے گئے۔ گزشتہ ہفتے حکمراں جماعت عوامی لیگ اور اپوزیشن بنگلہ دیش نیشنل پارٹی کے مابین انتخابی مہم کے دوران تصادم میں 6 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔ بارڈر گارڈ بنگلہ دیش (بیجی بی) کے ترجمان محسن رضا نے بتایا کہ ایک ہزار 16 پلاٹون کو انتخابی مہم کے دوران تعینات کیا گیا ہے ۔الیکشن کمیشن حکام نے بتایا کہ ہزاروں نیم فوجی اہلکار تعینات ہیں۔ انتخابات کے لئے ماحول مجموعی طور پر ساز گا ہے ۔

شیئر: