Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

حج 2019: بلوچستان کے عازمین کے لیے خوشخبری

کراچی:  حج 2019ء کے لیے بلوچستان کے عازمین کو کوئٹہ کے ہوائی اڈے سے براہ راست سفر کی سہولیات فراہم کی جائیں گی۔ ذرائع کے مطابق وزرات مذہبی امور کی جانب سے عازمین حج کے لیے کیے جانے والے پیشگی انتظامات کے تسلسل میں سول ایوی ایشن اتھارٹی انتظامیہ کو خط لکھا گیا ہے ، جس میں کہا گیا ہے کہ کوئٹہ ائرپورٹ کی ٹرمینل بلڈنگ کی تزئین وآرائش اور رن وے ایریاز کو مکمل فعال کیا جائے ، حجاج کرام کے لیے آب زم زم ذخیرہ کرنے اور اس کی حفاظت کے قبل از وقت اقدامات کو ممکن بنایا جائے ۔
ذرائع کے مطابق نئے اقدامات کے تحت آئندہ سال کوئٹہ ائرپورٹ سے 15 ہزار سے زائد عازمین حج کو سفری سہولیات مہیا کیے جانے کا امکان ہے۔  کوئٹہ ائرپورٹ پر سفری سہولیات سے بلوچستان کے دیگر دورافتادہ اضلاع کے لوگ بھی مستفید ہوںگے۔  بلوچستان سے حج پر جانے والے عازمین حج کراچی کے جناح ٹرمینل کے بجائے اب کوئٹہ سے براہ راست سعودی عرب روانہ ہوںگے ۔

شیئر: