Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

یمن کو سب سے زیادہ مدد دینے والا ملک سعودی عرب

ریاض۔۔۔ سعودی عرب یمن کو سب سے زیادہ امداد دینے والا ملک ہے۔ یہ بات امریکی دفترخارجہ کے رابطہ گروپ نے کہی ہے۔ گروپ نے توجہ دلائی کہ ایران نے یمن کو میزائل ، اسلحہ اور حربی سازو سامان کے سوا کچھ نہیں دیا۔ ایران نے یمنی عوام کے ساتھ بدترین انسانی سلوک کیا۔ 2018ءتک اقوام متحدہ کے انسانیت نواز پروگرام برائے یمن میں سب سے زیادہ تعاون سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات نے دیا۔ اقوام متحدہ نے عالمی برادری سے 2018ءکے دوران اہل یمن کی انسانی ضروریات کی تکمیل کیلئے 3ارب ڈالر امداد کی اپیل کی تھی۔ آئندہ برس کیلئے 4ارب ڈالر طلب کئے ہیں۔ مطلوبہ امداد کا 50فیصد کا صرف سعودی عرب اور امارات نے پیش کیا۔ امریکہ ، کویت اوربرطانیہ دوسرے ، تیسرے اور چوتھے نمبر پر ہے۔ ان کے بعد جرمنی ، یورپی یونین ، اقوام متحدہ ، جاپان اور کینیڈا کا نمبر ہے۔ ایران نے اس مد میں ایک ڈالر بھی نہیں دیا البتہ اسلحہ فراہم کر کے جنگ یمن کا دورانیہ 5برس تک پھیلا دیا۔ 
 

شیئر: