Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مدینہ منورہ : ادارہ امراض قلب میں 30ہزار سے زائد آپریشن کئے ، ڈاکٹر الصبحی

مدینہ منورہ۔۔۔ ریجنل ادارہ امراض قلب کے ڈائریکٹر ڈاکٹر ابراہیم الصبحی کا کہنا ہے کہ مرکز کے قیام سے لیکر اب تک 30 ہزار سے زائد دل کے کامیاب آپریشن کئے جاچکے ہیں ۔ عکاظ اخبار سے گفتگو کر تے ہوئے ڈاکٹر الصبحی نے مزید کہا کہ مدینہ منورہ کا مرکز برائے امراض قلب کا آغاز 2011 میں کیا گیا تھا ۔ اس دوران سینٹر میں 2106 اوپن ہارٹ سرجری کی گئی ۔30 ہزار سے زائد اینجوگرافی اور اینجو پلاسٹی کی گئی ۔ 2018 کی ابتدائی سہہ ماہی میں 1338 اینجو پلاسٹی کے کیس کئے جبکہ دوسری سہ ماہی میں 1455 اور تیسری سہہ ماہی میں1469 اینجو گرافی اور پلاسٹی کی گئی ۔ مدینہ منورہ کے سینٹر برائے امراض قلب میں 739 بچوں کے دل کے آپریشن کئے گئے جن میں 158 اوپن ہارٹ سرجری بھی شامل تھی ۔102 مریضوں کے دل کے والو میں خرابی تھی جنہیں آپریشن کے ذریعے درست کیا گیا ۔ ڈاکٹر الصبحی کاکہنا تھا کہ دل کے والو کے علاوہ بچوں میں دل میں سوراخ کے کیس بھی ہوتے ہیں جن میں مخصوص بٹرفلائی کے ذریعے سوراخ کو بند کیاجاتا ہے ۔ 

شیئر: