Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

صحتمند رہنے کے لیے بڑھتے وزن پر قابو پانا ضروری ہے

بعض افراد کا وزن بہت تیزی سے بڑھتا ہے  . تھوڑا ساکھانے پینے میں احتیاط نہ کریں  اور ورزش باقاعدگی سے نہ کریں تو وزن کنٹرول  کرنا مشکل ہو جاتا ہے  .  وزن کا بڑھنا بہت سےمسائل ،پریشانیوں  اور امراض کا سبب بنتا ہے .  لہذا  صحت مند رہنے کے لیے بڑھتے وزن پرقابو پانا بہت ضروری ہے .  اگر آپ اس مسئلے سے دوچار ہیں تو  سب سے پہلے اپنی غذا پر توجہ دیں .   دن میں تین سے چار مرتبہ گرم پانی پیئیں  . باقاعدگی سے چہل قدمی اور ورزش کریں  . صبح کےعلاوہ رات کے کھانے کے بعد بھی چہل قدمی کریں .  چاول ، بڑا گوشت  ، مرچ مسالے والی اور تلی ہوئی چیزوں سے پرہیز کریں .  جنک فوڈز ، سافٹ ڈرنکس اور مٹھائیوں سے  مکمل پرہیز کریں .  پھل اور سبزیاں زیادہ سے زیادہ استعمال کریں . اسکےعلاوہ بطور علاج  میتھی ، اجوائن ، سیاہ زیرہ ، پہاڑی پودینہ  اور سونٹھ ہم وزن لے کر  پیس لیں اور اس سفوف کوچوتھائی چمچ  صبح شام پانی کے ساتھ استعمال کریں  . ان احتیاطی تدابیر کو اختیار کر کے آپ اپنے وزن کوکنٹرول کر سکتے ہیں . 

شیئر: