Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پاکستان ہاکی لیگ اور ایف آئی ایچ پرو لیگ کے شیڈول میں ٹکراو

لاہور:ہاکی لیگ اور ایف آئی ایچ پرو ہاکی لیگ کے شیڈول میںٹکراو پی ایچ ایف حکام کے لئے درد سر بن گئی۔ آئندہ ماہ شیڈول پاکستان ہاکی لیگ ایک بار پھر ملتوی ہونے کا امکان پیدا ہو گیا ۔ پاکستان ہاکی فیڈریشن کی بھر پور کوششوں کے باوجود تاحال پاکستان ہاکی لیگ کا انعقاد ممکن نہیں ہو سکا ۔ لیگ آئندہ ماہ12 تا 19 جنوری تک لاہور میں منعقد کرانے کی تجویز ہے تاہم پاکستان لیگ اور پروہاکی لیگ کی تاریخوں میں ٹکراو سے حکام پھر شیڈول کو تبدیل کرنے کے بارے میں غور کر رہے ہیں۔ ایف آئی ایچ کی پروہاکی لیگ 19 جنوری سے شروع ہو رہی ہے جس میں 4 کنفیڈریشنز کی 9 ٹیمیں ایکشن میں دکھائی دیں گی، جون تک جاری رہنے والے ایونٹ میں آسٹریلیا، بیلجیئم، ہالینڈ، جرمنی، انگلینڈ، ارجنٹائن، ا سپین، نیوزی لینڈ اور پاکستان کی ٹیمیں شریک ہیں۔پاکستانی ٹیم اپنا پہلا میچ 2 فروری کو ارجنٹائن کے خلاف کھیلے گی۔ پی ایچ ایف چاہتی ہے کہ لیگ کی ہر ٹیم میں کم از کم 3 غیر ملکی کھلاڑی ضرور شامل ہوں تاہم لیگ کی مارکیٹنگ ٹیم اب تک صرف 12 غیر ملکی کھلاڑیوں کو ہی کنفرم کر سکی ہے، ہدف کو پورا کرنے کیلئے ٹیم کو مزید وقت درکار ہے۔
 کھیلوں کی مزید خبریں اور تجزیئے پڑھنے کیلئے واٹس ایپ گروپ"اردو نیوزاسپورٹس"جوائن کریں۔

شیئر: