Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ایم ایم سی اے کپ:ڈویژن ون سعودی اوجر،ڈویژن ٹوکراون اسٹیل نے جیت لیا

ہارون،عبداللہ، ساجد کمانڈواورفہد نواب کی نصف سنچریاں، سعودی اسپنر عباس ندوی کی عمدہ بولنگ
سید مسرت خلیل۔ مدینہ منورہ
مدینہ منورہ کرکٹ ایسوسی ایشن (ایم ایم سی اے) کے زیر اہتمام سعودی کرکٹ سینٹر (ایس سی سی) کے تعاون سے ایس سی سی ٹی20چیلنج کپ ڈویژن ون اورڈویژن ٹو کے فائنل کھیلے گئے۔ڈویژن 1 کا فائنل سعودی اوجر اور نوات المدینہ کے مابین کھیلا گیا جو سعودی اوجر نے 46رنز سے جیت لیاجبکہ ڈویژن 2 کا فائنل کراون سٹیل اور کلاسک سی سی کے مابین کھیلا گیا جوکراون اسٹیل نے 47رنز سے جیت لیا۔ایس سی سی میڈیا کوارڈینیٹر سید مسرت خلیل کی رپورٹ کے مطابق ڈویژن ون کے فائنل میں سعودی اوجرنے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 214رنز بنائے۔ ہارون نے عمدہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے33 گیندوں پر 5چھکوں اور 11چوکوں کی مدد سے86 رنز اسکور کئے جبکہ راشد 44اورساجد34رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔نوات المدینہ کے سعودی نیشنل اسپنرعباس ندوی نے 3 کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔جواب میں نوات المدینہ کی طرف سے ابتدائی بیٹسمینوں کے جلد آوٹ ہونے کے بعد برکت اورعامر باجوہ نے اپنی ٹیم کو سہارا دیا جو ہدف تک پہنچنے میں ناکافی تھا۔آخر میں سید عبداللہ نے 2 3 گیندوں پر تیزی سے 70 رنز بنائے جس میں 3چھکے اور7چوکے شامل تھے۔آفتاب نے 4 جبکہ شاہ نے 3 کھلاڑیوں کو آوٹ کر کے اپنی ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کیا۔ ہارون کو عمدہ کارگردگی کا مظاہرہ کرنے پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔
ڈویژن 2 کے فائنل میں کراون اسٹیل نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 238رن بنائے۔ جس میں ساجد کی شاندار اننگز شامل تھی۔ ساجد کمانڈو جارہانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 46 گیندوں پر 6 چھکوں اور 11چوکوں کی مدد سے 96 رنز جبکہ حماد سعید 47اورعلی بھی 47 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ کلاسک کی طرف سے فہد نے 2کھلاڑی آوٹ کئے۔جواب میں کلاسک کی طرف سے کوئی بھی بیٹسمین خاطر خواہ بیٹنگ نہ کرسکا۔ فہد نواب 76رنز بنا کر نمایاں رہے جبکہ اظہر اور رب نواز نے بالترتیب 25 اور 20 رنز بنائے۔ کراون کی طرف سے فرخ نے عمدہ بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 4 اورعرفان نے 2کھلاڑی آوٹ کئے۔ ساجد کمانڈو کو عمدہ کارگردگی پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیاگیا۔
کھیلوں کی مزید خبریں اور تبصرے پڑھنے کیلئے واٹس ایپ گروپ "اردونیوز اسپورٹس"جوائن کریں

شیئر: