Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ہند: عازمین کیلئے مکہ میں 146عمارتیں

حیدرآباد دکن۔۔۔  اسپیشل آفیسر تلنگانہ اسٹیٹ حج کمیٹی پروفیسر ایس اے شکور  نے کہا ہے کہ مکہ مکرمہ میں حجاج کرام کیلئے 146عمارتوں کا انتخاب کرلیا جس میں عزیزیہ زمرہ میں129 عمارتیں اور گرین زمرہ میں 17عمارتیں شامل ہیں ۔ اس زمرہ میں عمارتوں کی کمی ہے اور زیادہ تعداد میں رہائش کیلئے عمارتیں دستیاب نہیں۔ گرین زمرہ کو اس مرتبہ نو کوکنگ اینڈ نو ٹرانسپورٹ زون زون قرار دیا گیا ہے۔ اس زمرہ میںپکوان اور ٹرانسپورٹ کی سہولت نہیں ہوگی ۔اس زمرہ میں 700میٹر سے لے کر ایک ہزار میٹر تک کے علاقہ میں ہی عمارتوں کا انتخاب کیا گیا ہے۔ اس بات کا اطمینان کیا ہے کہ یہ عمارتیں ایک ہزار میٹر سے ایک فٹ کی بھی دور ی پر نہ ہوں۔ مکہ مکرمہ میں گرین زمرہ کے تحت فی کس رہائش کے مصارف 4450سعودی ریال اور عزیزیہ زمرہ میں2300سعودی ریال ہوں گے۔ انہوں نے بتایا کہ منتخب کردہ عمارتوں کو انڈین قونصل جنرل اور دیگر عہدیداروں نے بھی اطمینان کا اظہار کیا ۔ ان عمارتوں میں تمام سہولتوں کی فراہمی کو یقینی بنایا گیا ہے۔ پروفیسر شکور نے کہا کہ ہر عمارت میں جو بھی نگران ہوگا ،اسے اردو داں افراد کو رکھنا لازمی ہے تاکہ ہندوستانی حجاج کرام کو کسی قسم کی دشواری نہ ہو۔
 

شیئر: