Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

چیخیں نہ ماریں مقابلہ کریں،شیخ رشید

لاہور... وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمدنے مسلم لیگ (ن) میں فارورڈ بلاک بننے کی پیشگوئی کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہباز شریف کو پبلک اکاونٹس کمیٹی کا چیئرمین بنانے پرمیرا کلیجہ پھٹا ہوا ہے ۔ابھی تو بہت سارے کیسز پائپ لائنوںمیںہیں ۔اس لئے چیخیں نہ ماریں بلکہ مقابلہ کریں ۔انہوںنے کہا کہ بغیر ٹکٹ سفر کرنے والوں کے خلاف کارروائی کے لئے ڈی ایس کےلئے مجسٹریٹ کے اختیارات مانگے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ نئے سال میں 20 نئی ٹرینوں میں 2وی آئی پی ٹرینیں بھی ہوں گی۔کوشش ہو گی کہ ان کے ناشتے ، بیڈ اور دیگر سہولتوںکےلئے فائیو ا سٹار ہوٹلوں کو ٹینڈر میں شامل کریں ۔انہوںنے کہا کہ خورشید ٹیں ٹیں نہ کریں ۔جو آدمی اپنے حجم سے زیادہ بولے سمجھیںا س کا وقت آ گیا۔ اسے پتہ لگ گیا ۔خورشید شاہ کامستقبل بھی آصف زرداری سے مختلف نہیں ہوگا۔انہوںنے کہا کہ شہباز شریف کو پبلک اکاونٹس کمیٹی کی چیئرمین شپ دینے کے خلاف سپریم کورٹ جانے کےلئے سنجیدہ ہوں لیکن مجھے عمران خان کی کابینہ کا ممبر ہونے کی وجہ سے حیا آتی ہے ۔میرا کلیجہ پھٹا ہوا ہے کہ آج چور بھی معزز ہو گئے اور بدبو دار لوگ ہمیں طعنے دے رہے ہیں۔ عمران خان سے ملوں گا اور بات کروں گا ۔ مجھے بھی پی اے سی کا ممبر بنائیں پھر دوسر ی پی اے سی ہو گی۔ ممبر بن کر ہی کافی ہوں۔ ایک طرف چوروں کی پی اے سی اور دوسری طرف شیخ رشید چوکیدار کی پی سی ہو گی۔قلندر کا ایک ہی نعرہ چور سارے اندر ہوں گے ۔ انہوںنے کہا کہ چیلنج کرتا ہوں کہ ا سپیکر کا فیصلہ غلط تھا، کسی بھی شخص کے ریمانڈ پر ہونے پر پروڈکشن آڈر جاری نہیں ہو سکتے۔ اگر قوم چوروں، لٹیروںسے ہمدردی رکھتی ہے تو پھر ملک پر اللہ تعالیٰ رحم کرے ۔ انہوںنے کہا کہ وزیر اعلیٰ سندھ کو شرم ہے تو انہیں مستعفی ہو جانا چاہیے۔ کیا ہمارے2 وزراءنے استعفے نہیں دئیے۔شہباز شریف صرف ریفرنسز والوں کا لیڈر ہے ۔انہوںنے کہا کہ یہ سیاسی جونکیں ہیں جنہوںنے قوم کا خون چوس لیا ۔انہوںنے کہا کہ سندھ میں گورنر راج کی ضرورت نہیں ۔ جہاں گڑ سے کام ہوتا ہو وہاں زہر دینے کی کیا ضرورت ہے۔ انہوںنے کہا کہ آصف علی زرداری کا کیس نواز شریف سے ایک ہزار گنا بڑا ہے۔ جس کیس میں دستاویزی شہادتیں ہوں انہیں رد نہیں کیا جا سکتا ۔

شیئر: