Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

خاتون کی ناقابل علاج بیماری

لندن۔۔۔ یہاں رہنے والی ایک ہندوستانی خاتون کے پیر عام سائز سے بڑھ کر اور پھول کر تقریباً 3گنا زیادہ ہوگیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق 21سالہ خاتون توحیدہ جان اپنی اس خوفناک اور ناقابل علاج بیماری کے سبب زندگی میں آج تک جوتا نہیں پہن سکی۔ ڈاکٹروں کا کہناہے کہ ان دنوں خاتون خانہ کے طور پر زندگی گزارنے والی توحیدہ خاص قسم کے مچھرو ںکے کاٹنے سے پیدا ہونے والی بیماری” فیپلا“ کا شکار ہے۔ڈاکٹروں کا کہناہے کہ وقت کے ساتھ یہ بیماری بڑھتی رہی نتیجہ یہ ہوا کہ توحیدہ چلنے پھرنے کے قابل بھی نہیں رہی۔ کمر سے اوپر تک توحیدہ کو دیکھیں تو عام عورتوں کی طرح نظر آتی ہے اور خوبصورت بھی ہے مگر اس بیماری نے اسے کہیں کا نہیں چھوڑا۔مقامی ٹی وی چینل بار کرافٹ کو انٹرویو میں اس نے بتایا کہ اسے یہ بیماری پیدائشی طور پر لاحق ہے۔ جس کی وجہ سے وہ اب تک معمول کے مطابق زندگی گزارنے کے قابل نہیں ہوسکی۔ شروع میں فیلپا کا زیادہ اثر نظر نہیں آتا تھا مگر وقت کے ساتھ اس کے پیر اتنے پھول گئے ا ور اسکاوزن اتنا بڑھ گیا کہ اس کیلئے یہ سب کچھ ناقابل برداشت ہوگیا۔
 
 

شیئر: