Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بحرین میں منگل سے ویلیو ایڈڈ ٹیکس کا نفاذ ہوگا

منامہ: بحرین میں ویلیو ایڈڈ ٹیکس(واٹ) کا نفاذ کل منگل سے ہوگا۔ وزیر تجارت وصنعت زاید بن راشد الزیانی نے کہا ہے کہ شاہی فرمان پر عمل کرتے ہوئے ملک بھر میں منتخب اشیاء پر واٹ کا نفاذ ہوگا۔ اشیاء کی قیمت میں 5فیصد واٹ آخری صارف کو ادا کرنی ہوگی۔ شاہ حمد کے حکم پر چند بنیادی اشیاء کو واٹ سے استثنی دیا گیا ہے۔ وزارت تجارت نے تمام تاجروں کو واٹ لگانے کی تاکید کی ہے۔ خلاف ورزی پر سخت کارروائی کی جائے گی۔ وزارت کی تفتیشی ٹیمیں کل سے مختلف مارکیٹوں کے تفتیشی دورے کریں گی۔
 

شیئر: