Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شیر نے خاتون ملازم کو ہلاک کردیا

واشنگٹن۔۔۔۔ نارتھ کیرولینا کے شہر برلنگٹن کے وائلڈ لائف پارک میں شیر نے حملہ کرکے ایک خاتون ملازم کو ہلاک کردیا۔یہ واقعہ ا±س وقت پیش آیا جب پارک کا عملہ شیر کے پنجرے کی صفائی کر رہا تھا کہ پنجرے کے بند حصے سے شیر اچانک وہاں آ گیا اور خاتون الیگزینڈرا بلیک پر حملہ کرکے اسے ہلاک کردیا۔بعدازاں شیر کو بھی گولی مار کر ہلاک کردیا گیا، تاکہ خاتون کو اس کی گرفت سے نکالا جاسکے۔وائلڈ لائف پارک کی جانب سے ویب سائٹ پر جاری کئے گئے بیان میں انسانی جان کے ضیاع پر شدید افسوس کا اظہار کیا۔تاہم ابھی تک یہ واضح نہیں ہوسکا کہ شیر لاک کئے گئے حصے سے کیسے باہر آیا۔ہلاک ہونے والی 22 سالہ الیگزینڈرا نے حال ہی میں انڈیانا یونیورسٹی سے گریجویشن کی تھی اور 10 روز قبل ہی بحیثیت انٹرن وائلڈ لائف پارک میں کام کا آغاز کیا تھا۔ اسے جنگلی حیات سے خصوصی دلچسپی تھی۔
 
 

شیئر: