Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

نئے سال میں وزیر اعظم عمران خان کی 4 ترجیحات

اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان نے نئے سال کے موقع پر قوم کو پیغام دیتے ہوئے اپنی حکومت کے عزائم کو جاری رکھنے کا اظہار کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق وزیر اعظم نے ٹویٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ ان شاءاللہ نیا سال پاکستان میں سنہرے دور کا آغاز ہوگا۔ اس سال ہمارا چار برائیوں غربت، جہالت، ناانصافی اور کرپشن کے خلاف جہاد جاری رہے گا۔تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم نے عہدہ سنبھالنے کے بعد اپنی حکومت کی ترجیحات کا اعلان کیا تھا جس میں انہوں نے منی لانڈرنگ کے خلاف کارروائیوں اور کرپشن کے خاتمے کا دعویٰ کیا تھا جس کے بعد گزشتہ برس کے آخر میں وزیر اعظم نے ایک اہم اعلان کیا جس میں انہوں نے کہا کہ رقوم کی غیر قانونی منتقلی اور جعلی اکاﺅنٹس کے خلاف ملکی تاریخ کا سب سے بڑا آپریشن شروع کرنے کا اعلان کیا تھا۔
 
 

شیئر: