Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

گھر میں بیٹھا غیر ملکی ہاتھ سے محروم

طائف ۔۔۔ یہاں القضاة سیکٹر میں چٹانیں توڑتے وقت 200میٹر کے فاصلے پر واقع کمرے میں رہائش پذیر غیر ملکی چٹان کا ٹکڑا گرنے پراپنا ہاتھ گنوا بیٹھا۔ تفصیلات کے مطابق ایک ٹھیکیدار بیت الطالب کے عقب میں ایک پہاڑی مقام پر چٹانیں توڑ کر ہموار کررہا ہے۔ ایک برس سے زیادہ عرصے سے یہ کام جاری ہے۔ مسرة 2 کے القضاة سیکٹر میں الھدا روڈ سے اترتے وقت یہ جگہ واقع ہے۔ اس سے آس پاس کے لوگ مشکل میں ہیں۔ کثیف گردو غبار انکے گھروںمیں گھس رہا ہے۔ یہاں ایک غیر ملکی ڈرائیورپروجیکٹ سے 200میٹر کے فاصلے پر اپنے کمرے میں آرام کررہا تھا۔ اچانک ایک چٹان کا ٹکڑا اس کے کمرے کی چھت کو پھاڑ کر اس پر آگرا جس سے اس کا ہاتھ ٹوٹ گیا۔ ہلال احمر نے اسے علاج کیلئے اسپتال میں داخل کرادیا۔ غیر ملکی کے کفیل نے اس پر شدید احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ میرا مکفول ہی نہیں آس پاس کھڑی گاڑیاں او رمکانات بھی چٹانیں توڑنے کی کارروائی سے متاثر ہورہے ہیں۔
 

شیئر: