Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب کے وفد کا دورہ گوادر

گوادر...وزیراعظم عمران خان کے دورے،سعودی عرب کی سی پیک میں دلچسپی اور آئل ریفائنری کے کام میں اہم پیش رفت کا آغاز ہوگیا۔ سعودی عرب کا 14رکنی وفد گوادر پہنچ گیا۔فیڈرل بورڈ آف انویسمنٹ کے حکام نے بریفنگ دی۔ذرائع کے مطابق سعودی وفد پسنی کے علاقے شمال بندن کا دورہ بھی کریگا۔ذرائع کے مطابق سعودی وفد آئل ریفائنری امور کا جائزہ لے گا ۔ فیڈرل بورڈ آف انویسمنٹ پاکستان اور گوادر پورٹ حکام نے سعودی وفد کو خوش آمدید کہا اور انہیں گوادر کے ترقیاتی کاموں کے حوالے سے بریفنگ بھی دی۔

شیئر: