Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

قطر نے عوام پر 100فیصد ٹیکس عائد کردیا

دوحہ۔۔۔ حکومت قطر نے نئے سال کی آمد پر 100فیصد ٹیکس عائد کردیا۔قطری عوام نے اس پر ناگواری کا اظہار کردیا۔ تفصیلات کے مطابق پیٹرول اور تیل کے نرخوں پر ویلیو ایڈڈ ٹیکس 100فیصد مقرر کردیا گیا۔ اس سے قطری شہریوں کے طرز معاشرت پر منفی اثرات مرتب ہونگے۔ قطری عوام عالمی بحران اور انسداد دہشتگردی کے علمبردار ممالک کے بائیکاٹ کے سنگین نتائج پہلے ہی سے بھگت رہے تھے۔ قطری حکام نے مضر صحت مصنوعات پر بھی 2019ءسے ٹیکس سو فیصد بڑھا دیا ہے۔ ان کا کہناہے کہ نشہ آور مشروبات پر بھی ٹیکس سو فیصدلگادیا گیا۔ سوشل میڈیا پر اس حوالے سے ہنگامہ برپا ہے۔کہا جارہا ہے کہ قطری حکمراں قوم کی دولت انتہا پسند تنظیموں اور خلیج مخالف ممالک کی مدد پر خرچ کررہے ہیں اور قطری عوام کو انکی سیاست کا خمیازہ بھگتنا پڑ رہا ہے۔ ھبہ التمیمی نے ٹویٹر پر کہا کہ مجھے نہیں پتہ کہ یہ ٹیکس کیوں لگائے گئے ہیں۔ ایسے عالم میں جبکہ یہ دعویٰ کیا جارہاتھا کہ قطری معیشت طاقتور ہے ٹیکس لگانے کا کیا مطلب ہے۔ قطر میں مقیم ایک غیر ملکی نے مطالبہ کیا کہ قطر سے ورلڈ کپ کے انتظامات کسی اور ملک کے حوالے کردیئے جائیں۔ ایک عرب شہری نے کہا کہ کیا یہ وہی مالدار ریاست ہے جو اللے تللے خرچ کررہی ہے۔ قطری عوام نے سوال اٹھایا کہ آخر اس وقت ٹیکس لگانے کی کیا وجہ تھی؟

شیئر: