Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

تجربے کا کوئی نعم البدل نہیں،سابق ٹیسٹ وکٹ کیپر وسیم باری

لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ میں ہائی پرفارمنس سینٹر کراچی کے ڈائریکٹر ،سابق ٹیسٹ وکٹ کیپر وسیم باری نے کہا ہے کہ جس کھلاڑی کو اسکواڈ کا حصہ بنایا جائے اسے کھیلنے کا موقع بھی ملنا چاہیے۔ انہوں نے قومی ٹیسٹ ٹیم کی ناقص کارکردگی کا ذکرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی ٹیم کی جانب سے خراب فیلڈنگ بھی مسئلہ ہے اور سنچورین ٹیسٹ میں ہاشم آملہ کا کیچ ڈراپ کرنا بہت نقصان دہ ثابت ہوا۔ اگر وہ کیچ پکڑ لیا جاتا تو میچ کی صورتحال تبدیل ہو سکتی تھی ۔وسیم باری نے کہا کہ اب دوسرا اور پاکستان کے لئے بہت اہم ٹیسٹ جاری ہے اور ضرورت اس بات کی ہے کہ کھلاڑی سابقہ غلطیوں سے سیکھیں۔ٹیم کو بیٹنگ کے ساتھ ساتھ فیلڈنگ اور بولنگ بھی :ہتر بنانا ہوگی کیونکہ اب غلطی کی کوئی گنجائش باقی نہیں ہمیں اندازہ ہو انا چاہئے کہ ایک غلط شاٹ اور ایک کیچ بھی شکست کا سبب بن جاتا ہے۔نئے کھلاڑیوں کی شمولیت کے بارے میں انہوں نے کہا کہ سینیئرکھلاڑیوں کی ٹیم میں موجودگی ضروری ہے کیونکہ تجربے کا کوئی نعم البدل نہیں، مجھے بھی میرے تجربے کی وجہ سے ہائی پرفارمنس سینٹر میں ذمہ داری دی گئی اس لئے ٹیم میں سب نئے کھلاڑی شامل نہیں کئے جاسکتے اور توازن قائم رکھنا ضروری ہے۔
کھیلوں کی مزید خبریں اور تجزیئے پڑھنے کیلئے واٹس ایپ گروپ"اردو نیوزاسپورٹس"جوائن کریں

شیئر: