Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ابھیشیک اور شادی سے متعلق ایشوریہ کااہم انکشاف

بالی وڈ اداکارہ اور سابق حسینہ عالم ایشوریہ رائے اور ابھیشیک بچن کی شادی کو 11 سال سے زیادہ کا عرصہ گزر چکا ہے ۔ان کی 6 سالہ بیٹی بھی ہے تاہم حال ہی میں ایشوریہ رائے نے اہم انکشاف کرتے ہوئے بتایا کہ کس طرح ابھیشیک بچن نے انہیں شادی کی پیش کش کی اور اس پر اداکارہ کے ساتھی اداکاروں کا کیا رد عمل تھا۔ ایشوریہ نے کہا کہ ابھیشیک نے انہیں ایک ایسے وقت میں شادی کی پیشکش کی جب وہ دلہن کے لباس میں فلم کی شوٹنگ کر رہی تھیں۔اداکارہ نے بتایا کہ ابھیشیک بچن نے انہیں فلم ’جودھا اکبر‘ کی شوٹنگ کے دوران ریتک روشن اور فلم ہدایت کار آشوتوش گو واریکر کے سامنے شادی کی پیش کی۔یہ دیکھ کر فلم کے ہدایت کار حیران رہ گئے۔ایشوریہ نے کہا کہ ریتک بھی حیران ہوئے، تاہم فورا ہی انہوں نے اچھے تاثرات دیتے ہوئے مبارک باد دی۔

 

شیئر: