بالی وڈ اداکاراﺅں کیلئے بڑھاپا خوف کی علامت ہے، کترینہ کیف

 بالی وڈ اداکارہ کترینہ کیف نے بڑھتی عمر کے حوالے سے کہاہے کہ بڑھاپا بالی وڈ میں اداکاراو¿ں کے لئے خوفناک تصور کیاجاتا ہے۔کترینہ کیف کا شمار بالی وڈ کی خوبصورت اداکاراو¿ں میں ہوتا ہے جن کے فن اور خوبصورتی کے مداح ہندوستان سمیت دنیا بھر میں موجود ہیں۔کہا جاتا ہے کہ حُسن اور جوانی ہمیشہ قائم، نہیں رہتی۔ اسی پر بات کرتے ہوئے کترینہ کیف نے کہا کہ بڑھاپا ناگزیر ہے جو آکر رہتا ہے تاہم اسے ہندی فلم انڈسٹری میں اداکاراو¿ں کے لئے خوف کی علامت سمجھاجاتا ہے۔ مجھے ذاتی طور پر لگتا ہے کہ اگرآپ بڑھاپے کو قبول نہیں کرتے تو یہ آپ کے لئے خوف کی علامت ہوسکتا ہے۔واضح رہے کہ کترینہ کیف ان دنوں اپنے کر یئر کے بہترین دور سے گزر رہی ہیں۔ حال ہی میں ریلیز ہونے والی فلم ”زیرو“ میں ان کی اداکاری کو ناقدین کی جانب سے بے حد سراہا گیا جبکہ وہ ان دنوں سلمان خان کے ساتھ ایک اور بڑے پراجیکٹ ”بھارت“ کی شوٹنگ بھی جاری رکھے ہوئے ہیں۔

 

شیئر: