عراق :خواتین جیل میں بدترین ہنگامہ،8 قیدی ہلاک

بغداد۔۔۔ شمالی بغداد میں واقع خواتین کی ایک جیل میں ہونے والی لڑائی اور آتشزدگی کے نتیجے میں 8 قیدی خواتین ہلاک ہوگئیں۔پولیس کا کہنا تھا کہ بغداد کے الاعظمیہ کے علاقے میں ایک جیل کے باورچی خارنے میں خواتین کے درمیان تلخ کلامی کے بعد ہاتھا پائی ہو گئی۔ اسی دوران باورچی خانے میں آگ بھڑک اٹھی جس کے نتیجے میں 8 خواتین ہلاک ہوگئیں۔ پولیس کے مطابق2خواتین کی موت چاقو کے وار سے ہوئی جبکہ 6 آگ لگنے سے جاں بحق ہوئیں۔لڑائی کے دوران 22 زخمی خواتین کو اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

شیئر: