Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بینک اکاﺅنٹ کی بندش سے کیسے بچیں؟

ریاض ۔۔ ۔ سعودی بینکوں کی میڈیا کمیٹی نے بینک اکاﺅنٹ کی بندش سے بچنے کا طریقہ کار جاری کردیا۔ کمیٹی کا کہناہے کہ کھاتیدار صحیح اور مکمل مطلوبہ معلومات مقررہ وقت پر فراہم کریں۔ اپ ڈیٹ فارم بھرنے کا اہتمام کریں۔ ایسی صورت میں صارفین بینکوں سے مطلوبہ خدمات حاصل کرتے رہیں گے۔کھاتیدارو ںسے کہا گیا ہے کہ وہ تمام دستاویزات اور بینک کی فراہم کردہ اطلاعات کو انتہائی توجہ سے پڑھا کریں۔ انہیں سمجھے بغیر نہ چھوڑیں۔ اپنی ذمہ داریاں پوری کریں۔ ایسا کرنے پر بینک اکاﺅنٹ کی بندش سے بچا جاسکے گا۔
 

شیئر: