Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

برازیل : فورٹا لیزا میں درجنوں حملوں کے بعد فوج تعینات ،50 مشتبہ افراد گرفتار

برازیلیا۔۔۔برازیل کے حکام نے شمال مشرقی شہر فورٹالیزا میں جاری انتہاپسندی سے نمٹنے کے لیے شہر کے مختلف حصوں میں فوج کو تعینات کردیا۔برازیل کی ریاست سئیرا میں تعینات کیے گئے300 سپاہی دکانوں ، بینکوں اور بسوں پر حملوں کی روک تھام کے لیے گشت کریں گے۔رواں ہفتے برازیل کے 5شہروں میں ہونیوالے حملوں کے تناظر میںوزارت انصاف کی طرف سے فوج کوتعینات کرنے کا حکم دیا گیا۔جیل حکام نے ریاست بھر کی جیلوں میں موبائل سگنلز بند اور قیدیوں کو علیحدہ کرنے کی پالیسی کا خاتمہ کردیا تھا۔فوجیوں کی تعیناتی کا فیصلہ برازیل کے نئے صدر جائر بولسونارو کی تقریب حلف برداری کے چند دن بعد سامنے آیا ہے۔انہوں نے ملک میں بڑھتے ہوئے جرائم کے خاتمہ کرنے کا اعلان کیا تھا۔اب تک مختلف کارروائیوں میں مشتعل اور انتہاپسند واقعات میں ملوث 50 مشتبہ افراد کو گرفتار کیا جاچکا ہے۔ برازیل میں اس وقت 7 لاکھ سے زائد افراد جیلوں میں قید ہیں جو امریکہ اور چین کے بعد قیدیوں کی تعداد کے حساب سے تیسرے نمبر پر ہے۔

شیئر: