Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

منفرد غیر ملکی طلباءکیلئے پنجسالہ اقامہ، شرائط جاری

ابوظبی ۔۔۔ متحدہ عرب امارات نے اپنے یہاں مقیم منفرد غیر ملکی طلباءکو 5سالہ اقامہ جاری کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ اقامہ انکے والدین کو بھی دیا جائیگا۔اماراتی کابینہ نے اقامے کی 6شرائط جاری کردیں۔ تفصیلات کے مطابق مفت اقامے کیلئے کسی ضامن کی ضرورت نہیں ہوگی اور اس میں توسیع کی بھی گنجائش رکھی گئی ہے۔ پہلی شرط یہ ہے کہ طالب علم نے ثانوی کے امتحان میں امتیازی نمبر حاصل کئے ہوں یا اسکا اوسط نتیجہ کم از کم 95فیصد ہو۔ سرٹیفکیٹ امارات کے متعلقہ ادارے سے منظور شدہ ہو۔ دوسری شرط یہ ہے کہ طالب علم امارات کی کسی رجسٹرڈ یونیورسٹی سے منسلک ہو اور پے درپے اس کا رزلٹ 3075سے کم نہ ہو۔ یہ پابندی سائنسی مضامین کےلئے ہے۔تیسری شرط یہ ہے کہ متعلقہ کمیٹی اس کی منظوری دیدے۔ چوتھی شرط یہ ہے کہ یونیورسٹی یا رجسٹرڈ انسٹیٹیوٹ میں اس کے اندراج کا ثبوت پیش کرے۔پانچویں شرط یہ ہے کہ امیدوار امارات میں قیام کے دوران اپنے اور اہل خانہ کے مکمل میڈیکل انشورنس کی دستاویز پیش کرے۔ چھٹی شرط یہ ہے کہ منفرد صلاحیت کا مالک طالب علم سائنس کے ایسے شعبے سے تعلق رکھتا ہو جس کا مستقبل روشن ہو۔ اسے 6ماہ کا ملٹی پل ویزا دیا جائیگا تاکہ وہ اندراج کی کارروائی مکمل کراسکے۔امارات کے محکمہ شہریت کی دفعہ 10میں بتایا گیا ہے کہ مذکورہ فیصلے کے امیدواروں کو امارات میں قیام کے دوران قیام کی جملہ شرائط پوری کرنا ہونگی۔
 

شیئر: