Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

وزارت جاتی ہے تو جائے

اسلام آباد...وفاقی وزیرر یلوے شیخ رشید نے کہا ہے کہ ا یسے نظام پر لعنت جس میں چور اور چوکیدار ایک ہی صف میں کھڑے کر دئیے جائیں۔ وزارت جاتی ہے تو جائے شہباز شریف کو چیئرمین پبلک اکاونٹس کمیٹی بنانے کے خلاف سپریم کورٹ ضرور جاوں گا ۔ رانا ثناءاللہ شوق سے میرے خلاف ر یفرنس دائر کریں ۔ احتساب بلا امتیاز ہونا چاہئیے ۔ چور چاہے اپوز یشن سے ہویا حکومت سے بچنا نہیں چاہئیے ۔ ٹی وی انٹرویو میں انہوں نے کہاکہ دودھ کی رکھوالی پر بلے کو نہیں بٹھایا جا سکتا۔ پہلے پانا مہ کیس اب شہباز شریف کو پی اے سی کا چیئرمین بنانے کے خلاف سپریم کورٹ جارہا ہوں۔ آٹھویں مرتبہ وزیر بنا ہوں۔ وزارت کی پروا نہیں۔ عمران خان کے ساتھ سائے کی طرح کھڑا ہوں لیکن سمجھوتہ نہیں کروںگا۔ شیخ رشید نے کہا کہ سمجھوتہ کرکے شہباز شریف کو پبلک اکاونٹس کمیٹی کا چیئرمین قبول کرنے والے پچھتا ئیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ و یسے تو پروڈکشن آرڈر ہی ایک بہت بڑا مذاق ہے۔ چلیں مان لیتے ہیں کہ ا سپیکر کاا ختیار ہے لیکن جسمانی ریمانڈ کے دوران ملزم پی اے سی کا چیئرمین بن جائے، اس سے بڑا مذاق نہیں ہوسکتا۔ انہو ں نے کہا کہ حکومت نے یہ کڑوی گولی اس لالچ میں نگلی ہے کہ نظام چلتا رہے لیکن یہ لوگ نظام نہیں چلنے دیں گے ۔ نظام چلے گا تو لوٹ مار کرنے والوں کی جیل یقینی ہے۔ مناظرہ کرکے ثابت کرسکتا ہوں کہ شہباز شریف شدت سے این آر او کے متلاشی ہیں۔ 

شیئر: