Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

دوحہ میں 2اسرائیلی ریستوران

دوحہ ۔۔۔ خلیج کے عرب ممالک میں قطر پہلا ملک ہے جہاں 2اسرائیلی دوحہ کے ”المسیلہ“ ساحل پر 2ریستوران کھول رہے ہیں۔ دوحہ سے موصولہ رپورٹوں میں بتایا گیا ہے کہ ایک ریستوران مارچ سے کام شروع کردیگا ۔ کئی برس سے اسکی بابت بات چیت چل رہی تھی۔ چند روز قبل ایک اسرائیلی سیٹلائٹ چینل نے اپنی رپورٹ میں دعویٰ کیا تھا کہ اسرائیلی باورچی یونیتھن روشبیلٹ نے میریٹ کمپنی کے ساتھ خفیہ مذاکرات کرکے اسپیشلسٹ ریستوران قائم کرنے کی اجازت حاصل کرلی۔ یہ ریستوران یونانی کھانے پیش کریگا۔ یہ المسیلہ ساحل کے نام سے ہوٹل ولاز کا حصہ ہوگا۔ اسی کے ساتھ یہ بھی اطلاع ملی ہے کہ میریٹ کمپنی 3دیگر ریستوران کھولے گی جن میں سے ایک کا اجازت نامہ اسرائیلی باورچی کو حاصل ہوگا۔
 

شیئر: