Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کویتی ایئر لائن کا فیس بک اور انسٹاگرام اکاؤنٹ ہیک

کویت:کویتی ایئر لائن کا فیس بک اور انسٹاگرام اکاؤنٹ ہیک ہوگیا۔ الکویتیہ کی طرف سے جاری ہونےو الے اعلامیہ میں کہا گیا کہ ہفتہ کے روز فیس بک اور انسٹاگرام میں اس کے آفیشل اکاؤنٹ ہیک ہوگئے تھے تاہم فیس بک اکاؤنٹ فوری طور پر بحال ہوگیا جبکہ انسٹا گرام اکاؤنٹ بحال کرنے کے لئے ماہرین کی مدد لی جارہی ہے۔ کویتیہ نے صارفین کو اطمینان دلایا ہے کہ دونوں اکاؤنٹ ہیک ہونے سے کام کے معیار پر فرق نہیں پڑا نہ ہی خدمات معطل ہوئی ہیں۔
 

شیئر: