Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

انگلیوں کےجوڑوں کی سیاہی کیسے دور کریں

خوبصورتی محض چہرے کے حسن کا نام نہیں بلکہ یہ انسان کے ظاہر اور باطن دونوں سے عیاں ہوتی ہے ۔  چہرے کی صاف شفاف جلد کے ساتھ ہاتھوں اور پاؤں کی جلد کا بھی صاف اور ہم رنگت ہونا ضروری ہے ورنہ شخصیت اور حسن دونوں گہنا جاتے ہیں ۔ اکثر خواتین ہاتھوں اور پیروں کی حفاظت پر توجہ نہیں دیتیں جس کے سبب انکی جلد سیاہ ، بے رونق اور خشک ہو جاتی ہے اور بد نما محسوس ہوتی ہے ۔ ہاتھوں پیروں کی رنگت بہتر بنانے اور انگلیوں کے جوڑوں کی سیاہی دور کرنے کے لیے قدرتی اجزاء پر مشتمل مکسچر کی مدد لی جا سکتی ہے ۔ بالائی آدھا چمچ ، شہد آدھا چمچ ، لیموں کا رس چند قطرے اور بیسن ایک چمچ لے کر اچھی طرح مکس کر لیں اور اس مکسچر کو ہاتھوں پیروں اور خاص طور پر انگلیوں کے جوڑوں پر لگائیں ۔ دس سے پندرہ منٹ تک لگائے رکھیں اور پھر دھو ڈالیں ۔ کچھ دن تک باقاعدگی سے اس نسخے کا استعمال انگلیوں کے جوڑوں پر جمے میل اور سیاہی کو دور کردے گا ۔
 

شیئر: