Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عرب سربراہ کانفرنس 19جنوری کو

بیروت ۔۔۔۔لبنانی صدر میشال عون نے اعلان کیا ہے کہ اقتصادی و سماجی ترقیاتی عرب سربراہ کانفرنس مقررہ پروگرام کے مطابق 19اور 20جنوری کو بیروت میں منعقد ہوگی۔ یہ وضاحت تیونس کے صدر الباجی قائد السبسی کے ایلچی سے بیرو ت میں ملاقات کے موقع پر جاری کی گئی۔ لبنانی صدر نے توجہ دلائی کہ لبنانی حکومت کانفرنس کے التوا کا باعث نہیں۔ یاد رہے کہ کئی ماہ سے نامزد وزیراعظم سعد الحریری لبنانی حکومت کی تشکیل کیلئے کوشاں ہیں۔ لبنانی صدر نے کہا کہ موجودہ حکومت مقررہ قواعد و ضوابط کے مطابق اپنے اختیارات بروئے کار لا رہی ہے۔ سربراہ کانفرنس کے تمام انتظامات کرلئے گئے۔ لبنان عرب قائدین کے استقبال کیلئے تیار ہے۔ تیونس کے صدر نے لبنانی صدر کو اپنے یہاں 31مارچ کو منعقد ہونے والی معمول کی عرب سربراہ کانفرنس میں شرکت کا دعوت نامہ بھیجا ہے۔ لبنانی صدرنے کہا کہ تیونس کے صدربیروت میں اقتصادی و سماجی عرب سربراہ کانفرنس میں شریک ہونگے۔ 

شیئر: