Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی خاتون ناول نگار پوکر ایوارڈ کیلئے منتخب

ابوظبی ۔۔۔ سعودی عرب کی معروف ناول نگار خاتون امیمہ الخمیس کا نام بین الاقوامی ایوارڈ پوکر کے لئے تجویز کردیا گیا۔ امیمہ الخمیس 11دسمبر 2018ءکو امریکن یونیورسٹی قاہرہ سے نجیب محفوظ ایوارڈ حاصل کرچکی ہیں۔ یہ پہلی سعودی خاتون ہیں جنہیں مذکورہ ایوارڈ دیا گیا۔ پوکر ایوارڈ سیکریٹریٹ نے اپنی ویب سائٹ پر یہ اطلاع دی ہے کہ جولائی 2017ءسے جون 2018ءتک شائع ہونے والے ناولوں کی بنیاد پر ایوارڈکے لئے نام تجویز کئے گئے ہیں۔ امیمہ الخمیس کا انتخاب134ناول نگاروں میں سے کیا گیا ہے۔

شیئر: