Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

خروج نہائی کیلئے جملہ حقوق ادا کرنا ہونگے، محکمہ پاسپورٹ

ریاض۔۔۔ محکمہ پاسپورٹ نے بتایا ہے کہ جب تک غیر ملکی پر کسی کے بقایا جات ہونگے تب تک اسے خروج نہائی کا ویزہ نہیں ملے گا۔ خروج نہائی کا ویزہ حاصل کرنے کیلئے تمام ذمہ داریوں سے سبکدوشی حاصل کرنا ہوگی۔ محکمہ پاسپورٹ نے یہ بات ایک مقامی شہری کے اس استفسار کے جواب میں بتائی ہے جس نے دریافت کیا تھا کہ میرے یہاں ایک غیر ملکی ملازم ہے میں نے اقامہ کی میعاد ختم ہوجانے پر مکتب العمل سے خروج نہائی نکلوانے کیلئے اجازت نامہ جاری کردیا۔ ابھی تک میں ”ابشر “ سے اسکا خروج نہائی جاری نہیں کراسکا ہوں۔ میرے غیر ملکی ملازم کے ساتھ دو مسئلے ہیں۔ پہلا مسئلہ یہ ہے کہ اسکے نام پر گاڑی ہے دوسرا مسئلہ یہ ہے کہ اسکا ایک بیٹا زیر تعلیم ہے اس کی عمر 26برس ہے۔ ایسی صورت میں خروج نہائی کی شکل کیا ہوسکتی ہے۔ محکمہ پاسپورٹ نے بتایا کہ مقررہ ہدایات کے مطابق خروج نہائی ویزہ اسی صورت میں جاری ہوگا جبکہ غیر ملکی ملازم کا ریکارڈ صاف ہو۔ اس پر کسی کا کوئی حق نہ ہو ۔ اس سے قبل خروج نہائی کا ویزہ نہیں ملے گا۔
 

شیئر: