Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مملکت میں جادو ٹونے کا رواج؟

ریاض ۔۔۔ ادارہ امر بالمعروف و نہی عن المنکر کے سربراہ اعلیٰ عبدالرحمن السند نے بتایا ہے کہ سعودی عرب میں جادو ٹونے کا رواج نہ ہونے کے برابر ہے۔ یہاں جادو ٹونا کرنے والوں کے خلاف اسپیشل دستہ 24گھنٹے سرگرم ہے۔ مملکت کے تمام علاقوں میں جملہ مشکوک مقامات پر چھاپے مارتا رہتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جادو ٹونے کا انسداد ادارہ امر بالمعروف و نہی عن المنکر کے دائرہ کار میں آتا ہے۔ السند نے ایک سوال کے جواب میں بتایا کہ سحر زدہ کو جاننے کی کچھ علامتیں ہیں۔ کوئی بھی شخص پورے اعتماد کے ساتھ یہ دعویٰ نہیں کرسکتا کہ فلاں مرد یا عورت سحر زدہ ہے۔ مخصوص علامتیں دیکھ کر ہی جادوگر یا سحر زدہ شخص یہ جان سکتا ہے کہ جادو کا اثر ہے یا نہیں۔ بعض لوگ بیمار ہوتے ہیں اور انکا ذہن انہیں یہ باور کرادیتا ہے کہ وہ سحر زدہ ہیں حالانکہ وہ سحر زدہ نہیں ہوتے۔ عام طور پر نجومی یا ساحر لوگوں کو بے وقوف بناکر پیسے اینٹھنے کیلئے سحر زدگی کے دعوے کردیتے ہیں۔
 

شیئر: