Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

حرمین ٹرین کا نیا نظام الاوقات

جدہ ۔۔۔ حرمین ٹرین انتظامیہ نے 10جنوری 2019ءسے حرمین ٹرین کا نیا نظام الاوقات جاری کردیا۔ ٹرین مکہ سے مدینہ منورہ ، جدہ اور کنگ عبداللہ اکنامک سٹی رابغ سے گزرتے ہوئے پہنچے گی۔ الحرمین ٹرین انتظامیہ نے ٹویٹر پر اپنے اکاﺅنٹ میں یہ اطلاع دی کہ مکہ سے صبح 8بجے ٹرین چلے گی اور 11بجکر 5منٹ پر مدینہ منورہ پہنچے گی۔ دوسری ٹرین دوپہر 12بجے مکہ سے روانہ ہوگی اور 3بجکر 2منٹ پر مدینہ منورہ پہنچے گی۔ تیسری ٹرین سہ پہر سوا 3بجے مکہ مکرمہ سے روانہ ہوکر 6بجکر 17منٹ پر مدینہ منورہ پہنچے گی۔ چوتھی ٹرین شام کو 7بجے مکہ مکرمہ سے چلے گی اور رات 10بجکر 5منٹ پر مدینہ منورہ اسٹیشن پہنچ جائیگی۔حرمین ٹرین انتظامیہ نے یہ بھی بتایا کہ مدینہ منورہ سے پہلی ٹرین مکہ مکرمہ کیلئے صبح 8بجے روانہ ہوگی 11بجکر5منٹ پر پہنچے گی۔ دوسری ٹرین مدینہ منورہ سے 12بجے دوپہر روانہ ہوگی اور 3بجکر 2منٹ پر مکہ مکرمہ پہنچے گی جبکہ تیسری ٹرین مدینہ سے سوا تین بجے حرکت میں آئیگی اور 6بجکر 17منٹ پر مکہ مکرمہ پہنچے گی۔ چوتھی ٹرین مدینہ منورہ سے شام 7بجے نکلے گی اور رات 10بجکر5منٹ پر مکہ مکرمہ پہنچ جائیگی۔
 

شیئر: