Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

نیوزی لینڈ نے سری لنکا کو ون ڈے سیریز میں وائٹ واش کردیا

نیلسن:تیسرا اور آخری ون ڈے 115رنز کے واضح فرق سے جیتتے ہوئے نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیم نے ون ڈے سیریز میں بھی مہمان سری لنکن کو 0-3سے وائٹ واش کردیا، اس سے پہلے سری لنکا کو ٹیسٹ سیریز میں بھی 0-2سے ناکامی کا سامنا کرنا پڑا تھا۔میچ میں بہترین بیٹنگ کارکردگی پر سابق کپتان روس ٹیلر کو مین آف دی میچ کے اعزاز سے نوازا گیا جنہوں نے 4 چھکوں اور 9 چوکوں کی مدد سے 131 گیندوں پر 137 رنز بنائے۔نیلسن کے سیکسٹن اوول گراونڈ میں کھیلے گئے میچ میں سری لنکن کپتان لیستھ ملنگا نے ٹاس جیت کر پہلے میزبان ٹیم کو بیٹنگ کی دعوت دی۔ کیوی ٹیم ایک مرتبہ پھر 300سے زائد رنز بنانے میں کامیاب رہی اور اس نے 4 وکٹوں کے نقصان پر 364 رنز بنائے۔روس ٹیلر اور ہینری نیکولزکی سنچریوں نے اسکور کو 364 رنز تک پہنچانے میںاہم کردار ادا کیا ۔ ہینری نیکولز80گیندوں پر 124 رنز بنا کر ناٹ آوٹ رہے۔ ان کی اننگز میں 3چھکے اور 12چوکے شامل تھے ۔ جبکہ روس ٹیلر نے 4 چھکوں اور 9 چوکوں کی مدد سے 131 گیندوں پر 137 رنز بنائے۔کپتان کین ولیمسن 55، کولن منرو 21 اور مارٹن گپٹل2رنز بنا کر آوٹ ہوئے۔ سری لنکن بولرز کپتان لیستھ ملنگا نے 3جبکہ لکشن سنداکان نے ایک وکٹ لی۔ہدف کے تعاقب میں سری لنکن اوپنرز نے ٹیم کو اچھا آغاز فراہم کیا اور 8اوورز میں 66 رنز بنانے میں کامیاب رہے لیکن اسی اسکور پر پہلی وکٹ بھی گر گئی ۔ دھننجایا ڈی سلوا 36 رنز بنا کر آوٹ ہوئے، جس کے بعد وقفے وقفے سے وکٹیں گرنے کا سلسلہ جاری رہا۔نیروشان ڈکویلا 46، کوشل پریرا 43، آل راﺅنڈرتھیسارا پریرا ایک بار پھرسب سے زیادہ 80 اور گوناتھیلاکا 31 رنز بنا نے میں کامیاب ہوئے لیکن سری لنکا کے 5 بیٹسمین ڈبل فگرز میں داخل نہ ہوسکے اور پوری ٹیم 41.4 اوورز میں 249 رنز پر آوٹ ہوگئی۔نیوزی لینڈ کی جانب سے لوکی فرگوسن نے 4، ایش سوڈھی 3، جمی نیشام اور ٹم ساوتھی نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔ میچ میں شاندار بیٹنگ پر روس ٹیلر میں آف دی میچ قرار پائے۔
کھیلوں کی مزید خبریں اور تجزیئے پڑھنے کیلئے واٹس ایپ گروپ"اردو نیوزاسپورٹس"جوائن کریں

شیئر: