Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ریاض میں سردار عبد الباسط کے انتقال پر تعزیتی ریفرنس

***ذکاء اللہ محسن۔ ریاض***
ریاض میںجمعیت علمائے اسلام ف کے مرحوم جنرل سیکریٹری و تحریک آزادی کشمیر کے سپوت سردار عبدالباسط خان کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے تعزیتی ریفرنس کی تقریب منعقد ہوئی جس کی صدارت انٹرنیشنل کشمیر پریس کلب کے مرکزی صدر سردار محمد رزاق خان نے کی۔ مہمان خصوصی سفارتخانہ پاکستان کے ویلفیئر کونسلر شیخ عبد الشکور تھے۔ تلاوت قرآن پاک کی سعادت قاری محمد قاسم کو حاصل ہوئی۔ نعت رسول احسان اللہ فاروقی نے پیش کی۔ نظامت کے فرائض مرکزی جنرل سیکریٹری سردار طارق ایوب  نے سرانجام دئیے۔ایڈوکیٹ طارق ایوب نے اپنے ابتدائی کلمات میں کہا کہ عبدالباسط خان ہمارے کلب کے جنرل  سیکریٹری تھے۔ وہ ایک بہترین انسان تھے۔ اس کیلئے ہم آج یہ تعزیتی ریفرنس کر رہے ہیں۔ کلب ریاض ریجن کے جنرل سیکریٹری  وسیم سجاد نے کہا کے قاری عبدالباسط جیسے لوگ صدیوں میں پیدا ہوتے ہیں۔ وہ ایک متحرک شخص تھے۔ کلب کے مرکزی ڈپٹی جنرل سیکریٹری  سردار محمد نصیر خان نے کہا کہ وہ منگ پلندری کی سرزمین میں پیدا ہوئے جہاں تحریک آزادی کے ہیرو سبزعلی خان اور ملی خان کی زندہ کھالیں اتاری گئیں۔ مرکزی کلب کے کنوینر رانا خادم حسین نے انتہائی خوبصورت الفاظ میں ایک نظم کی شکل میں ان کو خراج تحسین پیش کیا۔ او پی ایف کے سابق ممبر محمد اصغر قریشی نے مرحوم کے بارے میں اپنی تقریر میں کہا کہ وہ ایک اچھے اخلاق کے مالک اور نیک سیرت والی شخصیت تھے۔ مجلس پاکستان کے جنرل سیکریٹری حافظ عبدالوحید فتح محمد نے کہا کہ عبدالباسط  خا ن حق اور سچ کے علمبردار تھے ۔ کلب کے نائب صدر محب گل شلمانی نے کہا کہ کشمیر کی خدمات پر میں ان کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں ۔کلب کے ممبر اقبال ودود نے کہا کہ مجھے عبد الباسط کی اچانک موت پر انتہائی صدمہ ہوا۔  ظہور عباس نے کہا کہ وہ سب دوستوں کو ایک ہی نظر سے دیکھتے تھے ۔ افتخار شاکر نے کہا کہ وہ انسانیت کی خدمت کرتے تھے اور ریاض میں ان کو23 سال کا عرصہ ایک مثال ہے۔ احسان اللہ فاروقی نے انتہائی خوبصورت الفاظ میں سردار عبدالباسط کو اشعار میں خراج تحسین پیش کیا ۔ تقریب سے غلام نبی نواب،پاک میڈیا فورم کے چیئرمین الیاس رحیم ، مولانا شاہد ، مولانا محمد بشیر ، سردار محمد نعیم خان،حاجی احسان دانش ،محمد جہانگیر ملک اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔ مہمان خصوصی سفارت خانہ پاکستانی ویلفیئر کونسلر شیخ عبدالشکور نے اپنے خطاب میں کہا کہ میں انٹرنیشنل کشمیر پریس کلب کا شکریہ ادا کرتا ہوں کے انہوں نے یہ تعزیتی ریفرنس کیا اور سفارت خانہ کو بھی مدعو کیا۔ آج تمام مکاتب فکر کے لوگ موجود ہیں اور آپ سب یہاں پر پاکستان کے سفیر ہیں۔ قاری عبدالباسط خان کے لیے اظہار خیال کرنے والوں نے ان کو ایک بہترین شخص قرار دیا ۔ ان کے اس دکھ اور درد  میں برابر کا شریک ہوں ۔انٹرنیشنل کشمیر پریس کلب سعودی عرب کے مرکزی صدر سردار محمد رزاق خان نے اپنی صدارتی تقریر میں کہا کہ  ہم اپنے ایک بھائی سے جدا ہو گئے ہیں۔ وہ کشمیری قوم کا ایک قیمتی سرمایہ تھے۔ وہ ہمیشہ کشمیر کی آزادی کی بات کرتے تھے ۔پروگرام میں شرکت کرنے والوں میں پاسپورٹ کونسلر صدیق اکبر، تصدق گیلانی ،سردار عبدالقیوم خان، سردار رضا، رفیق بخت، شیرخان، سردار سہیل اصغر، یونس ابو غالب اور دیگر نے شرکت کی۔
 

شیئر: