Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

زلمے خلیل زاد پاکستان سمیت4 ملکوں کے دورے پر

  واشنگٹن...امریکی نمائندہ خصوصی برائے افغانستان زلمے خلیل زاد افغان مفاہمی عمل کے سلسلے میں 4 ملکی دورے پر روانہ ہوگئے ۔امریکی محکمہ خارجہ کے جاری بیان کے مطابق 2 ہفتوں پر مشتمل اس دورے میں امریکی نمائندہ خصوصی افغانستان، پاکستان، ہند اور چین کا دورہ کریں گے۔امریکی ترجمان نے کہا کہ 40 سال سے جاری افغان تنازع کے پرامن طریقے سے حل کرنے کی ہر کاوش کےساتھ ہیں۔ امید ہے کہ افغانستان دوبارہ کبھی دہشتگردی کے پلیٹ فارم کے طور پر استعمال نہیں ہوگا۔امریکی محکمہ خارجہ کے مطابق زلمے خلیل زاد اپنے دورے میں افغان حکومت اور امن عمل میں دلچسپی رکھنے والے گروہوں سے ملاقات کریں گے ۔ افغان عوام کی زندگی بہتر بنانے سے متعلق بھی بات چیت کی جائےگی۔ زلمے خلیل زاد افغان صدر اشرف غنی اور دیگر فریقن کےساتھ انٹر افغان امن عمل کے سلسلے میں ملیں گے۔امریکہ کا مقصد ہے کہ مذاکرات کے ذریعے تنازع کا حل تلاش کیا جائے۔کوشش ہے کہ تمام فریقین کو مذاکرات کی میز پر لایا جائے تاکہ ایسا پر امن حل نکلے جس میں تمام افغان قانون کے مطابق مشترکہ ذمہ داری محسوس کریں۔بیان میں مزید کہا گیا کہ افغان تنازع کا واحد حل تمام فریقین کا مل کر ساتھ بیٹھنا اور کسی قابل قبول معاہدے پر پہنچنا ہے۔واضح رہے کہ امریکی خصوصی نمائندے افغان تنازع کے سیاسی حل کے لئے بہت فعال کردار ادا کرنے کی کوشش کر رہے ہیں ۔ افغانستان سمیت پاکستان اور خطے کے دیگر ممالک کی قیادت سے متعدد ملاقات کرچکے ہیں۔ افغان طالبان کےساتھ بھی مذاکرات کے 3 دور کئے ہیں۔

شیئر: